- Advertisement -
ریاض ۔20مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوبارہ آغاز کے علاوہ ان حملوں کو روکنے اور شہریوں کے تحفظ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
- Advertisement -
فرانسیسی صدر نے یوکرین بحران کے حل کے لیے امریکا اور روس کے مذاکرات میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574464
- Advertisement -