سعودی عرب کے ولی عہد سے امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ،باہمی تعلقات کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا

90
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فرانس کے دورے پر روانہ

ریاض ۔24جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیونے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور باہمی تعلقات کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد اور امریکی وزیر نے باہمی تعلقات کےفروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔شہزادہ محمد بن سلمان اور مارکو روبیو نے علاقائی اور بین الاقوامی امور کے علاوہ خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال بارے بھی تبادلہ خیال کیا ۔