نیویارک۔08 نومبر(اے پی پی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن کو امداد دینے والے ممالک میں سعودی عرب سرِ فہرست ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ 2018ءکے دوران دنیا بھر کے ممالک سے یمن کے لئے امداد کا کہا گیا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے سب سے زیادہ یمن کی مدد کرتے ہوئے اسے 530 ملین ڈالر پیش کئے ہیں۔