سعودی عوام پر انکم ٹیکس لگانے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جا رہی ہے،وزیر خزانہ محمد الجدعان

83
سعودی عوام پر انکم ٹیکس لگانے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جا رہی ہے،وزیر خزانہ محمد الجدعان

ریاض۔20جنوری (اے پی پی):سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ عوام پر انکم ٹیکس لگانے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جا رہی ہے۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے دوران بلومبرگ سے گفتگو اور مباحثے کے دوران سعودی وزیر خزانہ نے کہا کہ انفرادی افراد پر انکم ٹیکس لگانے کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے سعودی عرب کی پالیسی بہت واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب آمدنی کے مقامی ذرائع کی فراہمی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور یہاں ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد ہے۔محمد الجدعان نے کہا کہ مملکت میں کمپنیوں اور غیرملکی سرمایہ کاروں سے انکم ٹیکس لیا جا رہا ہے جبکہ مقامی باشندوں سے زکوٰۃ وصول کی جا رہی ہے۔ اسے تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔