سعودی فرامانروا سے لبنان کے سابق وزراءاعظم کی ملاقات

71

جدہ ۔ 15 جولائی (اے پی پی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے لبنان کے سابق وزراءاعظم نجیب میقاتی، فواد سینورا اور طمام سلام نے ملاقات کی۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ساحلی شہر جدہ میں پیر کو ہونے والی اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر لبنان کی سلامتی اور استحکام میں سعودی عرت کی دلچسپی اور عرب ماحول میں لبنان کے تحفظ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔