سعودی فرمانروا سے امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین کی ملاقات

94

ریاض۔21 فروری (اے پی پی) امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چئیرمین ایڈ رائس نے سعودی دارالحکومت ریاض کے الیمامہ محل میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات میںدونوں رہنماﺅں نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔