سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے سی آئی اے کی سربراہ جینا ہسپل کی ملاقات

81

ریاض ۔ 8 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان سے سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہسپل نے ملاقات کی ہے۔ امریکی سی آئی اے کی سربراہ کی شاہ سلمان سے جمعہ کو دارالحکومت ریاض میں ہونے والی یہ ملاقات امریکی عدالت کی جانب سے بدھ کو 2 سعودی شہریوں سمیت 3افراد کی گرفتاری کے تناظر میں ہوئی ہے جن پر الزامات ہیںکہ وہ شاہی خاندان پر تنقید کرنے والے ٹویٹر صارفین کی جاسوسی کر رہے تھے ۔ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور سعودی انٹیلی جینس سربراہ خالد الحمیدان سمیت دیگر سعودی حکام بھی موجود تھے۔