ریاض۔26 مارچ (اے پی پی) سعودی فرمانروا شاہ سلیمان بن عبدالعزیز نے اللہ تعالیٰ سے پوری انسانیت کو کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ رکھنے کی دعا کی ہے۔ جمعرات کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم جی۔ 20 کے غیر معمولی سربراہ اجلاس کا انعقاد ایسے وقت کر رہے ہیں جب وقت پوری دنیا کو صحت کے شعبہ جات اور عالمی معیشت کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی عالمی وبا کے باعث چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جی۔ 20 کے غیر معمولی سربراہ اجلاس کے انعقاد کا مقصد کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کی عالمی کوششوں کو یکجا کرنا ہے۔