ریاض ۔27فروری (اے پی پی):سعودی فضائیہ متعدد ممالک کی فضائی افواج کی شرکت کے ساتھ "کوبرا واریر" مشق میں اپنی شرکت جاری رکھے ہوئے ہے۔العربیہ کے مطابق اس مشق کو برطانیہ میں متعدد دوست ممالک کی افواج کے ساتھ مل کر نافذ کیا جا رہا ہے۔فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر نے زور دے کر کہا ہے کہ اس مشق میں شرکت کا مقصد برطانوی رائل ایئر فورس …
سعودی فضائیہ کی "کوبرا واریر” مشق میں شرکت جاری

مزید خبریں
ریاض ۔27فروری (اے پی پی):سعودی فضائیہ متعدد ممالک کی فضائی افواج کی شرکت کے ساتھ "کوبرا واریر” مشق میں اپنی شرکت جاری رکھے ہوئے ہے۔العربیہ کے مطابق اس مشق کو برطانیہ میں متعدد دوست ممالک کی افواج کے ساتھ مل کر نافذ کیا جا رہا ہے۔فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر نے زور دے کر کہا ہے کہ اس مشق میں شرکت کا مقصد برطانوی رائل ایئر فورس اور دیگر شریک افواج کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
ساتھ ہی اپنی فضائی افواج کی صلاحیتوں، پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری کو اجاگر کرنا اور پیچیدہ جنگی ماحول اور مختلف خطرات میں فضائی اور معاون عملے کے لیے مزید جنگی تجربہ حاصل کرنا ہے۔واضح رہے میزبان ملک برطانیہ اور شریک ممالک قطر، ترکیہ اور فرانس اپنی فضائی افواج کے بہت سے نظاموں کے علاوہ متعدد ایف 155 اے طیاروں کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔








