ریاض ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب نے قومی فضائی کمپنی کے موجودہ فلیٹ میں مزید 63 طیارے شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر ٹرانسپورٹ سلیمان الہمدان نے قومی دن کے موقع پر کہا کہ وزارت نے اپنی خدمات میں توسیع اور ان کا معیار بہتر بنانے کا ایک تزویراتی منصوبہ وضع کیا ہے اور نئے طیارے مسافروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نئے طیارے اندرون اور بیرون ملک پروازوں کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔