22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی فلم "ڈاگز سیون " دو عالمی ریکارڈوں کے ساتھ گینز میں...

سعودی فلم "ڈاگز سیون ” دو عالمی ریکارڈوں کے ساتھ گینز میں شامل

- Advertisement -

ریاض ۔1ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی فلم "ڈاگز سیون ” دو عالمی ریکارڈوں کے ساتھ گینز میں شامل ہوگئی ۔العربیہ کے مطابق سعودی عرب میں جنرل اینٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ فلم "ڈاگزسیون "نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں دو عالمی ریکارڈ قائم کیے ہیںیہ غیر معمولی کامیابی سعودی عرب کی عالمی سینما صنعت میں موجودگی کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

آل الشیخ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا کہ یہ اعزاز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی، سیکیورٹی اداروں کے تعاون اور ریاض میں واقع "الحصن” اسٹوڈیوز کی شراکت سے ممکن ہوا۔ترکی آل الشیخ نے کہا کہ یہ کارنامہ سعودی عرب کی فلمی پروڈکشن کے جدید ترین ڈھانچے کی عکاسی کرتا ہے جو وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ یہ فلم جلد ریلیز کی جائے گی اور اس حوالے سے مقامی و عالمی سطح پر انتظار اور دل چسپی پائی جاتی ہے۔سعودی فلم ڈاگزسیون "پہلی فلم ہے جو ریاض کے الحصن بگ ٹائم سٹوڈیوز میں فلمائی گئی۔ اس میں عرب دنیا کے مشہور فن کار جیسے کریم عبدالعزیز اور احمد عز شامل ہیں، جب کہ اس کی ہدایت کاری عالمی شہرت یافتہ جوڑی عدیل اور بلال انجام دی ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں