ریاض۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کی مسلح افواج پرمشتمل دستوں کی ”خلیج کی ڈھال 1“ مشقیں خلیج عرب، آبائے ہرمز اور بحر عمان میں جاری ہیں۔ جنگی مشقوں میں سعودی عرب کے مشرقی بحری بیڑے کے دستے بھی حصہ لے رہے ہیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق جنگی مشقوں ’خلیج کی ڈھال اول‘ کے نگران جنرل ماجد القحطانی نے بتایا کہ مشرقی بحری بیڑے کے ذریعے شروع کی گئی یہ اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقیں ہیں۔سعودی پریس ایجنسی ’واس‘ کے مطابق فوجی مشقوں میں جلال الملک جنگی جہاز، تیز رفتار جنگی کشتیاں نیول فورسز کے جنگی طیارے، نیوی کے پیادہ دستے، بحریہ کے خصوصی سیکیورٹی دستے اور دیگر فورسز حصہ لے رہے ہیں