17.6 C
Islamabad
بدھ, مارچ 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی قیادت کا رمضان اعانت کےلیے 3 ارب ریال مختص کر ے...

سعودی قیادت کا رمضان اعانت کےلیے 3 ارب ریال مختص کر ے کا اعلان

- Advertisement -

ریاض ۔18مارچ (اے پی پی):سعودی قیادت نے مملکت میں ضرورت مند خاندانوں کی رمضان میں مالی معاونت کےلیے 3 ارب ریال مختص کردئیے۔ ایس پی اے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش کی منظوری دی ہے۔

ایوان شاہی سے جاری احکامات کے تحت سوشل سکیورٹی سسٹم میں رجسٹرڈ ضرورت مند خاندانوں کے لیے تین ارب ریال مخصوص کئے گئے ہیں۔شاہی احکامات کے تحت خاندان کو ایک ہزار ریال جبکہ گھر کے ہر زیر کفالت فرد کو 500 ریال مالی معاونت کی مد میں دیے جائیں گے۔

- Advertisement -

مالی معاونت کی رقوم رجسٹرڈ بنک اکاونٹس میں منگل 18 رمضان سے منتقل ہونا شروع ہو جائیں گی۔

یاد رہے کہ بیوہ، یتیم، بے روزگار افراد، معمر اورمعذور سماجی کفالت سے مستفید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573681

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں