سعودی قیادت کا زلزلے سے اموات پر فلپائن کے صدر کو تعزیتی پیغام

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے زلزلے میں ہونے والی اموات پر فلپائن کے صدر فرڈیننڈ مارکوس جونیئر سے تعزیت کا اظہار کیا ہے

ریاض۔11جون (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے زلزلے میں ہونے والی اموات پر فلپائن کے صدر فرڈیننڈ مارکوس جونیئر سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز نےپیغام میں فلپائن کے صدر فرڈیننڈ مارکوس جونیئر ،متاثرین کے اہل خانہ اور فلپائنی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی فلپائن کے صدر کو الگ تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔ یاد رہے کہ فلپائن میں شدید زلزلے سےکم از کم 47 افراد ہلاک، 31 لاپتا جبکہ 688 افراد زخمی ہو گئے ہیں اور متعدد عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں۔