شہری صفائی بل بروقت جمع کرائیں، انچارج ستھرا پنجاب پروگرام پسرور

ستھرا پنجاب پروگرام کے بلنگ انچارج تحصیل پسرور زین العابدین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی کے بل بروقت جمع کروائیں تاکہ صفائی کا نظام موثر انداز میں جاری رکھا جا سکے

سیالکوٹ۔ 11 جون (اے پی پی):ستھرا پنجاب پروگرام کے بلنگ انچارج تحصیل پسرور زین العابدین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی کے بل بروقت جمع کروائیں تاکہ صفائی کا نظام موثر انداز میں جاری رکھا جا سکے ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں،اس سلسلے میں عوامی تعاون ناگزیر ہے اور صفائی بلوں کی بروقت ادائیگی سے متعلقہ اداروں کو ضروری وسائل میسر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی بلوں سے حاصل ہونے والے وسائل گلیوں، بازاروں، محلوں اور عوامی مقامات پر صفائی کی خدمات کو مزید موثر بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول نہ صرف بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ ایک صحت مند اور خوشحال معاشرے کی بنیاد بھی بنتا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے صفائی بل وقت پر ادا کریں اور ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔