ضلعی انتظامیہ پشاورنےفقیرآباد کے مختلف بازاروں میں گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی، غیرقانونی سگریٹ فروخت کرنے اور دیگر خلاف ورزیوں پر متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا
پشاور، گراں فروشی پر متعدد دکاندار گرفتار
پشاور۔ 11 جون (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاورنےفقیرآباد کے مختلف بازاروں میں گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی، غیرقانونی سگریٹ فروخت کرنے اور دیگر خلاف ورزیوں پر متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا ۔ڈپٹی کمشنر پشاورکے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ضلعی انتظامیہ افسران نے دکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیا خوردونوش کی فروخت کویقینی بنایاجائےبصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔









