اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت نے گورنمنٹ ڈگری کالج پسرور میں جاری امتحانات کے دوران امتحانی مرکز کا دورہ کیا
پسرور، اے سی پسرور کا امتحانی مرکز کا دورہ، انتظامات تسلی بخش قرار

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 11 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت نے گورنمنٹ ڈگری کالج پسرور میں جاری امتحانات کے دوران امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور وہاں کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران مجموعی طور پر 175 طلبہ میں سے 169 طلبہ امتحان میں شریک پائے گئے، جبکہ غیر حاضر طلبہ کی تعداد 6 رہی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی ہالز کا معائنہ کیا، سیٹنگ پلان کی جانچ کی جو قواعد و ضوابط کے مطابق درست پایا گیا۔ انہوں نے کٹ لسٹ کا بھی جائزہ لیا اور تصدیق کی کہ امتحانی عمل کے دوران کسی قسم کی جعل سازی یا نقل کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے امتحانی عمل، نظم و ضبط اور مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران شفافیت، میرٹ اور منصفانہ ماحول کو ہر صورت برقرار رکھا جائے تاکہ طلبہ بلا خوف و دباؤ اپنے امتحانات مکمل کر سکیں۔







