پسرور، اے سی پسرور کی زیر صدارت ریونیو ریکوری، پلس اور کھیوٹ موٹیشن امور پر جائزہ اجلاس کا انعقاد

اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت کی زیرِ صدارت تحصیل پسرور میں ریونیو ریکوری، پلس PULSE اور کھیوٹ موٹیشن سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

سیالکوٹ۔11 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت کی زیرِ صدارت تحصیل پسرور میں ریونیو ریکوری، پلس PULSE اور کھیوٹ موٹیشن سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریونیو ریکوری کی موجودہ صورتحال، سرکاری واجبات کی وصولی، اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل اور کھیوٹ موٹیشن سے متعلق درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ متعلقہ افسران نے اپنی اپنی کارکردگی اور جاری پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ثناء شرافت نے ہدایت کی کہ ریونیو ریکوری کے اہداف کے حصول کے لیے کوششیں مزید تیز کی جائیں، جبکہ PULSE منصوبے اور کھیوٹ موٹیشن کے معاملات کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریونیو اور اراضی ریکارڈ سے متعلق خدمات کی بروقت فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے، لہٰذا تمام افسران ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دیں تاکہ عوامی مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جا سکے۔