سعودی قیادت کی حاکم عجمان سے اظہار تعزیت

106
King Salman
King Salman

ریاض ۔28فروری (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے حاکم عجمان اور سپریم کونسل کے رکن شیخ حمید بن راشد النعیمی کو شیخ سعید بن راشد النعیمی کے انتقال پر خصوصی تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

ایس پی اےکے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بھیجے گئے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں شیخ سعید بن راشد النعیمی کے انتقال پر ملال کی اطلاع موصول ہوئی جس کا ہمیں بے حد رنج ہوا، ہماری جانب سے تعزیت قبول فرمائیں، دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے۔

دوسری جانب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بھی شیخ حمید بن راشد النعیمی سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے متوفی کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔