سعودی قیادت کی طرف سے موریشس کوقومی دن پر مبارکباد

98
Saudi leadership
Saudi leadership

ریاض ۔13مارچ (اے پی پی):خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے موریشس کو قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ایس پی اے کے مطابق اپنے تہنیتی پیغام میں سعودی قیادت نے موریشس کے صدر کے لیے صحت و عافیت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔سعودی قیادت نے قومی دن پرموریشس کے لیے مزید ترقی و کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔