ریاض۔13اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی کسٹم و ٹیکس اتھارٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں مملکت کی مختلف بری، فضائی اور سمندری چیک پوسٹوں پر تفتیش کے دوران 896 ممنوعہ اشیا ضبط کی گئیں۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی کسٹم و ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضبط کی جانے والی اشیا میں 49 نشہ آور جبکہ 452 ممنوعہ اشیا کے علاوہ 1535 تمباکو مصنوعات، 20 اقسام کی کرنسی اور مختلف نوعیت کا اسلحہ بھی شامل تھا۔کسٹم و ٹیکس اتھارٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ چیک پوسٹوں پر تربیت یافتہ عملہ متعین ہے جو درآمد و برآمد کی جانے والی اشیا کا باریک بینی سے معائنہ کرتا ہے۔
اتھارٹی نے ملکی و قومی معاشی تحفظ کے حوالے سے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی سمگلنگ کے بارے میں معلومات حاصل ہونے پر اتھارٹی کے ٹول فری نمبر 1910 پر رابطہ کرے اطلاع فراہم کی جا سکتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581173