- Advertisement -
ریاض ۔ 15 اپریل (اے پی پی) سعودی عرب کی کابینہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت کمیٹی برائے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر (المعروف مذہبی پولیس) کو قانون کی خلاف ورزیوں کے مرتکب مشتبہ افراد کا پیچھا کرنے اور انھیں گرفتار کرنے سے روک دیا گیا ہے۔اب اس محکمے کے اہلکار خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کے بارے میں پولیس یا انسداد منشیات فورس کو مطلع کریں گے اور وہی ایسے افراد کو گرفتار کرسکیں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1033
- Advertisement -