سعودی نائب وزیر خارجہ اور چینی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ،علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال

131
Saudi Deputy Foreign Minister
Saudi Deputy Foreign Minister

ریاض ۔15اکتوبر (اے پی پی):سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی اور چین کے نائب وزیر خارجہ ڈینگ لی نےٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران مشترکہ مفاد کی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب گزشتہ دوہفتوں کے دوران لبنان کی صورتحال کے بعد غزہ میں اسرائیل کی جارحیت اور خطے میں کشیدگی روکنے کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔