سعودی نائب وزیر خارجہ سے امریکی ایلچی کی ملاقات، سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

137
Saudi Arabia's Deputy Foreign Minister Engineer Waleed Bin Abdul Karim Al Khariji
Saudi Arabia's Deputy Foreign Minister Engineer Waleed Bin Abdul Karim Al Khariji

ریاض۔27جون (اے پی پی):سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجنیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے سوڈان کے لیے امریکاکے خصوصی ایلچی ٹام پیریلو نے ملاقات کی ،جس میں سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اردو نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔واضح رہے کہ سوڈان میں جاری تنازعہ کے باعث تقریبا 9 ہزار سے زیادہ افرادقتل اور 38 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔