سعودی نائب وزیر خارجہ کی جبوتی کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات ، مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

136

ریاض ۔26جولائی (اے پی پی):سعودی نائب وزیر خارجہ نے جبوتی کے وزیراعظم عبدالقادر کمیل محمد اور وزیر خارجہ محمودعلی یوسف سے ملاقات کی۔ اردو نیوز کے مطابق جبوتی کے منسٹریل کمپلیکس آمد پر وزیراعظم عبدالقادر کمیل محمد نے سعودی نائب وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔نائب وزیرخارجہ نے جبوتی کے وزیراعظم کو سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیا ۔

اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید الخریجی نے جبوتی کے وزیر خارجہ محمودعلی یوسف سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ملاقاتوں میں جبوتی میں سعودی سفیر فیصل القبانی بھی موجود تھے۔