سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد دوروزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

220
سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد دوروزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔

وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ خان نے نورخان ایئر بیس پر سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد کا استقبال کیا۔ اپنے دورہ کے دوران سعودی نائب وزیر داخلہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

روڈ ٹو مکہ منصوبہ حجاج کرام کو آسان اور پریشانی سے پاک امیگریشن فراہم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ سعودی نائب وزیر داخلہ اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کریں گے۔