سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اطالوی وزیر دفاع روبرٹا پینوتی کی ملاقات

121

ریاض ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اطالوی وزیر دفاع روبرٹا پینوتی نے ملاقات کی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کا دوہ کرنے والی اطالوی وزیر دفاع روبرٹا پینوتی نے دارلحکومت ریاض میں الیمامہ پیلس میں شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے جس میں دفاع کے شعبے اور دیگر دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔