- Advertisement -
واشنگٹن ۔ 15 جون(اے پی پی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے واشنگٹن میں ان کی رہائش پر ملاقات کی اور سعودی عرب، امریکا تعلقات اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی نائب ولی عہد امریکا کے دورے پر سوموار کو واشنگٹن پہنچے تھے۔ان کی جان کیری سے ملاقات سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں فریق یمن اور شام میں ہونے والی پیش رفت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8767
- Advertisement -