سعودی نوجوانوں کا ایک ہزار کلو میٹر کا پیدل سفر

85

ریاض ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب میں 2 نوجوان ایک ہزار کلو میٹر پیدل سفر کرتے ہوئے ریاض پہنچ گئے۔ صالح مخلص اور مبارک مخلص نے اپنے سفر کا آغاز سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن 23 ستمبرکو نجران سے کیا تھا۔صالح مخلص نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے قومی دن کے موقع پر پیدل سفر کاآغاز کیا تھا، ہمارا مقصد دنیا پر اجاگر کرنا ہے کہ ہر سعودی وطن عزیز کے لیے کچھ بھی کرنے کے لیے ہمیشہ مستعد ہے۔انہوں نے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر کی مسافت 21 دنوں میں طے کی اور ریاض پہنچے جہاں انکا استقبال شہر کے عمائدین نے کیا۔سفر کے دوران مہم جو نوجوانوں نے سعودی عرب کا پرچم اٹھائے رکھا جس کا مقصد ان کی جانب سے ملک کے لیے وفا اور محبت کا اظہار تھا۔