ایتھنز۔15اکتوبر (اے پی پی):سعودی نیول فورسز یونان میں مشترکہ بحری اور فضائی مشق ’میڈوسا 13’ میں شرکت کر رہی ہیں جس میں ملٹری آپریشنز، انفارمیشن آپریشنز، بری اور بحری حملہ، اور شہریوں کے انخلا کی مشق کی جائے گی۔ ایس پی اے نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشق میں حصہ لینے والے نیول فورسز کے یونٹ یونان پہنچ گئے، اس میں بحری جہاز، میرین فورسز اور خصوصی میری ٹائم سکیورٹی یونٹس کے ساتھ نیول ایوی ایشن شامل ہیں۔
اس مشق میں مصر، فرانس، قبرص کی نیول فورسز بھی شریک ہیں۔ اس کا مقصد بین الاقوامی فوجی تعاون کو مستحکم کرنا اور بحری سلامتی کو بڑھانا ہے۔مشقوں کا مقصد سمندری ماحول کی سلامتی کو بڑھانے کےلیے اتحاد اور مشترکہ سکیورٹی تعاون، جدید ہتھیارں کا استعمال کرتے ہوئے مشترکہ جنگی مشنوں کا انتظام اور ان پرعملدرآمد، غیر روایتی سمندری خطرات کا مقابلہ کرنے کےلیے یونٹوں کے درمیان آہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔