31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی وزارت اسلامی کے تحت بلقان میں بین الاقوامی مقابلہ حفظِ قرآن،22...

سعودی وزارت اسلامی کے تحت بلقان میں بین الاقوامی مقابلہ حفظِ قرآن،22 ممالک کے 2350 شرکا نے حصہ لیا

- Advertisement -

جدہ۔21اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور نے بوسنیا ہرز گوینا میں سعودی سفارت خانے کے مذہبی اتاشی کے ذریعے بلقان میں سب سے بڑے بین الاقوامی حفظ القرآن مقابلے کے ابتدائی کوالیفائرز مکمل کر لیے۔

ایس پی اے کے مطابق یہ پروگرام کوسوو کے مذہبی ادارے ’’ اسلامی شیخڈم ‘‘اور البانیہ میں سعودی سفارت خانے کے تعاون سے منعقد کیا گیا ، مقابلے میں 22 ممالک کے 2350 شرکا نے حصہ لیا ان میں کوسوو، البانیہ، بوسنیا اور ہرزگوینا، مونٹی نیگرو، شمالی مقدونیہ، اٹلی، ترکی، یونان، بلغاریہ، جمہوریہ چیک، قبرص، سلووینیا، کروشیا، رومانیہ، سربیا، ایستونیا، بلجیئم، یوکرین، جارجیا، روس، بیلاروس اور سن مارینو شامل ہیں۔ 160 شرکا فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں جو 8 سے 11 مئی تک کوسوو کے دارالحکومت پرسٹینا میں پانچ مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیں گے۔مقابلے میں مجموعی انعامی رقم پانچ لاکھ سعودی ریال رکھی گئی ہے جبکہ اس کے انعقاد پر تقریباً 12 لاکھ سعودی ریال خرچ ہوئے۔

- Advertisement -

کوسوو کے مفتی اعظم اور اسلامی شیخڈم کے سربراہ شیخ نعیم ترناوا نے سعودی عرب کے مسلسل تعاون کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بلقان بالخصوص کوسو وکے مسلمانوں میں اسلام کی اعتدال پسندی، قرآن کی اقدار اور تعلیمات کو تقویت دینے کےلیے سعودی وزارت کے مختلف پروگراموں کی تعریف کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584805

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں