ریاض۔15جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت انصاف نے تراضی پورٹل کے ذریعے تین لاکھ 30 ہزار سے زیادہ الیکڑانک مصالحتی دستاویز جاری کی ہیں۔ایس پی اے کے مطابق تنازعات کو حل کرنے کےلیے تراضی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مصالحتی خدمات فراہم کی جاتی ہیں ،اس میں ماہر ثالث اور ماہرین ادارہ جاتی طریقہ کار اور منظور شدہ قانون سازی کے مطابق کام کیا جاتا ہے۔
التراضی پورٹل سے جاری مصالت نامے سرکاری عدالتی دستاویز کی حیثیت رکھتے ہیں، خلاف ورزی کی صورت میں ایگزیکٹو عدالتی سسٹم کے ذریعے عمل درآمد کرایا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ وزارت انصاف مقدمے کو باقاعدہ عدالتی کارروائی سے قبل مصالحت کے ذریعے طے کرانے کا طریقہ کار متعارف کرائے ہوئے ہے۔
وزارت انصاف کے مطابق جو افراد اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہوں وہ التراضی پورٹل پر جا کرصلح کی نوعیت کا انتخاب کریں اور مقررہ فارم پر کریں تاکہ امیدوار کو درخواست کی وصولی کا پیغام بھیجا جاسکے۔