ریاض۔13ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت صحت نے موسمی تبدیلی کے ساتھ ہی تمام علاقوں میں انفلوائنزا ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ۔ ایس پی اے نے وزارت صحت کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ موسمی انفلوائنزا سے محفوظ رہنے کےلیے ویکسین کی سہولت فراہم کی ہے،
وہ افراد جو کسی بھی قسم کے متعدی امراض کا شکار ہیں انہیں چاہیے کہ وہ موسمی بخار سے محفوظ رہنے کے لیے لازمی طورپر ویکسین لگوائیں۔وزارت نے کہا کہ 50 برس سے زائد عمر کے افراد کے علاوہ 6 ماہ سے 5 برس تک کے بچوں کو بھی موسمی ویکسین لگانا مفید اور مکمل طورپر محفوظ ہے ، اس سے جسمانی قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔