سعودی وزر خارجہ کی اردن میں عرب وزارتی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

137
سعودی وزر خارجہ کی اردن میں عرب وزارتی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

ریاض۔15دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اردن کے شہرعقبہ میں شام کے حوالے سے عرب وزارتی رابطہ کمیٹی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی۔

ایس پی اے کے مطابق عقبہ میں شام کے حوالے سے عرب وزارتی رابطہ کمیٹی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ نے امریکا، ترکیہ، یورپی یونین اور عرب ملکوں کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد شام کی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔

عرب لیگ کے زیر اہتمام ہونے والے اس اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ نے مملکت کے وفد کی سربراہی کی، جس میں درپیش چیلنجوں سے نمنٹے کےلیے شامیوں کی قیادت میں عبوری سیاسی عمل کی سپورٹ پر بات چیت کی گئی۔

بات چیت میں شام کے قومی اداروں کی بحالی، ملک کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے، محفوظ اور باوقار زندگی کےلیے شامی شہریوں کی خواہشات کی حمایت پر زور دیا گیا۔

علاوہ ازیں اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں شامی عوام کے لیے بھرپور سپورٹ کا اظہار کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی قرارداد 2254 کے تحت پرامن، جامع اور شامیوں کی قیادت میں سیاسی منتقلی پر زور دیا گیا۔