اوسلو ۔11جون (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان منگل کو اوسلو انٹرنیشنل فورم میں شرکت کےلیے ناروے پہنچے ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فورم کا انعقاد ناروے کی وزارت خارجہ نے سوئٹزر لینڈ میں سینٹر فار ہیومینٹیرین ڈائیلاگ کے تعاون سے کیا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان فورم کے دوران دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے، مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کے لیے سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں بھی کریں گے۔اوسلو انٹرنیشنل فورم میں کئی ملکوں کے وزرا اور رہنما شرکت کررہے ہیں۔