سعودی وزیرخارجہ سے ایران، قطر، مصر، کویت اور اردنی ہم منصبوں کے رابطے

8
Saudi Foreign Minister
Saudi Foreign Minister

ریاض۔14جون (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور ایرانی سرزمین پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ایس پی اے کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہ اسرائیلی حملہ کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل تک پہنچنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔ علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے فلسطینی وزیراعظم، مصری، کویتی اور اردنی ہم منصبوں نے بھی ٹیلی فون پر رابطے کیے ہیں۔

فلسطینی وزیراعظم و وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد مصطفی سے رابطے میں خطے کی صورتحال اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مصری وزیرخاجہ ڈاکٹر بدر العاطی نے سعودی وزیر خارجہ سے ایران پر اسرائیلی حملے اس کے خطے پر اثرات اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اردن کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ ایمن الصفدی سے بات چیت میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت اس کے علاقائی اثرات اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی وزیرخارجہ اور کویتی ہم منصب عبداللہ الیحیی نے رابطے کے دوران ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد اس کے علاقائی اثرات، اور خطے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کی اہمیت پرزور دیا۔قطر کے وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم سے رابطے میں خطے کی صورتحال خاص طور پر اسرائیلی حملے کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جس سے علاقے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہے۔