سعودی وزیر خارجہ اور فلسطینی صدر کا غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

77
سعودی وزیر خارجہ اور فلسطینی صدر کا غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

قازان۔25اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے روس کے شہر قازان میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریش سے ملاقات کی ہے ۔

العربیہ کے مطابق یہ ملاقات برکس پلس کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر کی گئی۔ملاقات کے دوران غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہونے والے اثرات اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔