19.9 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی وزیر خارجہ اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کے درمیان ٹیلی...

سعودی وزیر خارجہ اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ

- Advertisement -

ریاض۔15مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یورپی یونین کے امور خارجہ اور سکیورٹی امور کے اعلی نمائندے اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کالاس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

یاد رہے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو قطر میں فلسطین کے حوالے سے ایک اجلاس میں شرکت کی تھی جس میں عرب وزرائے خارجہ اور امریکی ایلچی برائے مشرق وسطی موجود تھے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572846

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں