سعودی وزیر خارجہ سے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب کا ٹیلی فونک رابطہ ، شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

83
Saudi Foreign Minister
Saudi Foreign Minister

ریاض ۔12دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی مندوب گیئر پیڈرسن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران شام کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ سے سپین کے ہم منصب نے رابطہ کیا جس میں بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گزشتہ روزسعودی وزیر خارجہ اور فرانسیسی وزیر برائے یورپ اور امور خارجہ نے علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔