ریاض۔8دسمبر (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایرانی اور ترک وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس پی اے کےمطابقسعودی وزیر خارجہ سے ایرانی اور ترک وزرائے خارجہ کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقوں، خطے کی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے لبنان میں امریکی ایلچی اموس ہوچسٹین نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں لبنان کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قطر میں سعودی سفیر شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔