سعودی وزیر خارجہ سے برطانوی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، غزہ کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور بارے تبادلہ خیال کیا

141
Saudi Foreign Minister
Saudi Foreign Minister

ریاض ۔12مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےبرطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔

ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنمائوں نے رابطے کے دوران مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور خصوصا غزہ کی پٹی اور اس کے گرد ونواح میں ہونے والی پیش رفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا۔