ریاض۔10مارچ (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بوسینا ہرزیگوینا کے ہم منصب ایلمیڈین کونا کووچ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ اردو نیوز کے مطابق رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں جدہ کے کمشنر سعود بن عبداللہ بن جلوی نےصومالیہ کے قونصل جنرل کا خیرمقدم کیا۔ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،جبکہ الشرقیہ ریجن کے گورنر شہزادہ سعود بن نایف بن عبدالعزیز سے بحرین میں سعودی سفیر نایف السدیری نے ملاقات کی ہے۔