- Advertisement -
ریاض ۔27اگست (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر جرمنی کے دارالحکومت برلن پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ دورے کے دوران جرمن ہم منصب جوہان وڈے فل سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
- Advertisement -