سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر آج شام پاکستان پہنچیں گے

91

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر آج شام پاکستان پہنچیں گے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ، نور خان ایئربیس پر اپنے سعودی ہم منصب کا خیر مقدم کریں گے۔سعودی وزیر خارجہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔