ریاض۔25جنوری (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزدہ فیصل بن فرحان نے دمشق میں شام کی نئی انتظامیہ کے سربراہ احمد الشرع سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان اپنے پہلے دورے میں نئی شامی انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کےلیے دمشق کے قصرالشعب پہنچنے تو احمد الشرع نے خیرمقدم کیا۔
احمد الشرع سے ملاقات میں شام کی سلامتی، استحکام اور اتحاد سپورٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔شام کے سیاسی، انسانی اور معاشی پہلووں کی سپورٹ اور عائد پابندیوں کو ختم کرانے کے حوالے سے جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔