سعودی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات ،غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

87
Gaza
Gaza

جنیوا ۔14دسمبر (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبدالہیان سے ملاقات کی اور غزہ اور اس کے اطراف کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

العربیہ اردو کے مطابق دونوں رہنماؤں نے انسانی حقوق کے عالمی منشور کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر ملاقات کی اور غزہ میں جنگ بندی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی برادری کے کردار ادا کرنے کی ضرورت اور اہمیت پر بات چیت کی۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

اجلاس میں جنیوا میں اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبدالمحسن بن خثیلہ اور وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداؤد نے بھی شرکت کی۔