24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات ، غزہ کی...

سعودی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات ، غزہ کی تازہ صورت حال بارے تبادلہ خیال

- Advertisement -

جدہ ۔26اگست (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی۔العربیہ کے مطابق یہ ملاقات اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی اکیسویں غیر معمولی نشست کے موقع پر ہوئی، جس میں فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جارحیت پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں عہدے داران نے دو طرفہ تعلقات اور ان کے فروغ کے امکانات پر گفتگو کی۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات خصوصاً غزہ کی تازہ صورت حال اور اس سے متعلق جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں