سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

124
سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سعودی وزیر داخلہ کو نور خان ایئر بیس راولپنڈی سے رخصت کیا۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی بھی ایئر پورٹ پرموجود تھے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سعودی ہم منصب کو دورے کے حوالے سے یادگاری تصویری البم بھی پیش کیا۔ سعودی وزیر داخلہ نے اپنے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ سعودی وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ کا دورہ بھی کیا۔ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد سے سعودی ہم منصب نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاکستان اور سعودی عرب کے داخلہ وزارتوں کے درمیان روابط بڑھانے کے حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی خصوصی دعوت پر سعودی وزیر داخلہ پاکستان کے دورے پر آج اسلام آباد پہنچے تھے۔

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف پیرکو ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نور خان ائیر بیس راولپنڈی پر سعودی وزیر داخلہ کا اور انکے وفداستقبال کیا۔

سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت دیگر حکام نے بھی سعودی وفد کا استقبال کیا۔ سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدل عزیر بن سعود بن نائف کیساتھ چھ رکنی اعلی سعودی حکام کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔

سعودی وزیر داخلہ اپنے پاکستانی ہم منصب شیخ رشید احمد کی خصوصی دعوت پرایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں ہیں۔پاکستان اورسعودی عرب کے داخلہ امور کے وزراء کی اپنے وفد کے ہمراہ باضابطہ ملاقات آج وزارت داخلہ میں ہوگی۔

سعودی وزیر داخلہ اپنے دورےکے دوران صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔سعودی وزیر داخلہ آج وزارت داخلہ کا دورہ کرینگے؛ اپنے ہم منصب شیخ رشیداحمد سے وفد کے ہمراہ ملاقات کرینگے۔علاقائی صورت حال سمیت، سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی اور دیگراہم امور پر بات چیت کرینگے۔