سعودی وزیر داخلہ کی امیر قطر سے ملاقات، خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

121
Saudi Interior Minister
Saudi Interior Minister

ریاض۔13ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے الدیوان الامیری میں ملاقات کی۔ایس پی اےکے مطابق دوحہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران شہزادہ عبدالعزیز نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے قطر کی حکومت اور عوام کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی بارے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے موقع پر قطر میں سعودی سفیر شہزادہ منصور بن خالد ، معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفلیح، وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری برائے سکیورٹی امور محمد بن مہنا المہنا، ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز الیحیٰی اور ڈائریکٹر جنرل برائے قانونی و بین الاقوامی تعاون احمد بن سلیمان العیٰسی بھی موجود تھے۔