29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی وزیر دفاع سے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات،...

سعودی وزیر دفاع سے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات، اقتصادی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

لندن ۔29مئی (اے پی پی):سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے لندن میں برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول سے ملاقات کی ۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور برطانیہ کی اقتصادی شراکت داری اور اسے فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیاگیا۔

اس موقع پر علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، سکیورٹی اور استحکام میں معاونت کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر دفاع گزشتہ روز سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے تھے۔ انہوں نے برطانوی ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی شعبوں میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت کی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602534

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں